ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جی ایس ٹی سے غریب اور متوسط طبقے کو فائدہ: مودی

جی ایس ٹی سے غریب اور متوسط طبقے کو فائدہ: مودی

Mon, 02 Jul 2018 13:00:58    S.O. News Service

نئی دہلی ،2؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے اشیاء اورخدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کئے جانے کے ایک سال مکمل ہونے پر کہا کہ اس سے غریبوں اور متوسط طبقے کے لوگوں کو فائدہ ہواہیاور ساتھ ہی روزگار کے مواقع اور شفافیت میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جی ایس ٹی کی وجہ سے اقتصادی سطح پر شفافیت میں اضافہ ہوا ہے، ٹیکس ڈھانچہ منظم ہوا ہے اور کاروبارمیں آسانی کے ساتھ ہی پیداوارمیں اضافہ ہوا ہے۔

مسٹر مودی نے ٹویٹ کیاکہ ’جی ایس ٹی کا ایک سال: غریبوں اور متوسط طبقے کو فائدہ ملا، جی ایس ٹی کا ایک سال: چھوٹے اور متوسط درجے کے کاروباری اداروں کے لئے مواقع بڑھے، جی ایس ٹی کا ایک سال: شفافیت میں اضافہ ہوا، جی ایس ٹی کا ایک سال: پیداوار میں اضافہ ہوا، جی ایس ٹی کا ایک سال: کاروبار کرنا آسان ہوا، جی ایس ٹی کا ایک سال: بہتری کے ساتھ معیشت صاف ستھری ہوئی۔


Share: